فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے الیکشن ٹربیونلز پر تیسری رپورٹ جاری کر دی۔
رپورٹ کے مطابق الیکشن ٹربیونلز نے 334 میں سے صرف 40 درخواستیں نمٹائیں، فافن نے کُل377 درخواستوں کی نشاندہی کی لیکن پنجاب کی 43 درخواستوں کی تفصیلات نہیں ملیں۔
رپورٹ کے مطابق کمیشن نےحال میں پنجاب کے 8 ٹربیونلز کا نوٹیفکیشن کیا تاہم ان الیکشن ٹربیونلز نے ابھی کام کرنا شروع نہیں کیا۔
فافن کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان ٹربیونلز نے 51 میں سے 28 درخواستیں نمٹا دیں، پنجاب کی 155 میں سے صرف 2 درخواستیں نمٹائی گئیں، خیبر پختون خوا ٹربیونلز نے 42 میں سے 4 درخواستیں نمٹائیں۔
رپورٹ کے مطابق سندھ ٹربیونلز نے 83 میں سے 6 درخواستیں نمٹائیں، اسلام آباد ٹربیونلز نے کوئی بھی درخواست نہیں نمٹائی۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ زیادہ درخواستیں ٹیکنیکل بنیادوں پر مسترد ہوئیں۔