ترجمان بلوچستان عوامی پارٹی و سینیٹر کہدہ بابر نے دکی میں کان کنوں پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مزدوروں کے قاتل کسی بھی صورت انسان کہلانے کے لائق نہیں۔
کہدہ بابر نے واقعے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے کان کنوں کے بلندی درجات کی دعا کی۔
اُنہوں نے جاں بحق ہونے والے کان کنوں کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم جاں بحق مزدوروں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
بلوچستان عوامی پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ واقعے میں ملوث شر پسند عناصر کو نشانِ عبرت بنایا جائے اور حکومت کان کنوں سمیت بلوچستان میں تمام مزدوروں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔