• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی سرحد پر لبنانی فوج کی تعیناتی کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں، نجیب میقاتی

 
لبنان کے عبوری وزیراعظم نجیب میقاتی(فائل فوٹو)۔
لبنان کے عبوری وزیراعظم نجیب میقاتی(فائل فوٹو)۔

لبنان کے عبوری وزیراعظم نجیب میقاتی نے کہا ہے کہ جنوبی سرحد پر لبنانی فوج کی تعیناتی کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں۔ 

عرب میڈیا کے مطابق بیروت میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نجیب میقاتی نے کہا کہ عالمی برادری لبنان سے متعلق یو این قرارداد 1701 پر عملدرآمد کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالیں۔

انھوں نے کہا اسرائیلی وحشیانہ حملوں نے لبنانی قوم کو اپنی ہی سرزمین پر قیدی بنا دیا۔ اسرائیل لبنان کو قبرستان میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔

لبنانی عبوری وزیراعظم نے مزید کہا کہ لبنانی حکومت نے نقل مکانی پر مجبور شہریوں کیلئے ایک ہزار شیلٹرز قائم کر دیے، لبنانی قوم کیلئے امداد بھیجنے پر سعودی عرب سمیت تمام ممالک کے شکر گزار ہیں۔ 

انھوں نے کہا لبنان میں صدر کا انتخاب جلد از جلد کرنا ہوگا۔ لبنان میں جنگ بندی اور اقوام متحدہ کی قرارداد 1701 کا نفاذ ناگزیر ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید