• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیتن یاہو کی لبنان کو غزہ بنانے کی دھمکی

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو ---- فائل فوٹو
اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو ---- فائل فوٹو 

اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے لبنان کو غزہ بنانے کی دھمکی دے دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے لبنان کو خبردار کیا ہے کہ اسے غزہ کی طرح تباہی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے رات کو جنوبی بیروت میں حملہ کر کے 4 رہائشی عمارتوں کو تباہ کر دیا۔

لبنانی وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی حملوں میں 36 افراد جاں بحق اور 150 زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب حزب اللّٰہ کا کہنا ہے کہ لبنانی سرحد کے قریب اسرائیلی فوجیوں پر گولہ باری اور راکٹ حملے کیے ہیں۔

ادھر اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ روز (منگل کو) لبنان میں حزب اللّٰہ کے 185 اہداف جبکہ غزہ میں حماس کے 45 مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق شمالی اسرائیل میں حملے کے بعد سائرن بجنے لگے، منگل اور بدھ کو جھڑپوں میں 3 اسرائیلی فوجی شدید زخمی ہوئے، جبکہ 3 امریکی حکام نے امریکی میڈیا کو بتانا ہے کہ آج صدر بائیڈن کی نیتن یاہو کے ساتھ ایران پر اسرائیلی حملے کے منصوبے سے متعلق ایک اہم فون کال بھی متوقع ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید