مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کو کالعدم تنظیم پی ٹی ایم سے متعلق بیان پر اپنی ہی پارٹی کی طرف سے سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین اسمبلی شاہد خٹک، شاندانہ گلزار، جنید اکبر اور شیر علی ارباب نے بیرسٹر سیف کے بیان سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔
اراکین اسمبلی نے کہا کہ پی ٹی ایم سے متعلق بیان بیرسٹر سیف کا ذاتی ہوسکتا ہے لیکن یہ مؤقف نہ پی ٹی آئی کا ہے اور نہ ہی خیبر پختونخوا حکومت کا ہے۔
بیرسٹر سیف نے ایک بیان میں کہا تھا کہ وفاقی حکومت نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت پی ٹی ایم کو کالعدم قرار دیا ہے، قانون کے تحت کالعدم تنظیم کو کسی سیاسی اجتماع یا جلسے جلوس کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔