• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریکھا نے سلسلہ کے بعد امیتابھ کے ساتھ کام کیوں نہیں کیا؟

بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ ریکھا نے 2006 کے ایک پرانے انٹرویو میں بڑے واضح انداز میں گفتگو کرتے ہوئے بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ 1981 کی آئیکونک فلم ’سلسلہ‘ کے بعد پھر کبھی اکٹھے کام نہ کرنے کے فیصلے کی وجہ بتائی تھی۔

یہ انٹرویو آج امیتابھ بچن کی 82ویں سالگرہ کے موقع پر سوشل میڈیا پر دوبارہ سامنے آیا اور فوری طور پر وائرل ہوگیا۔

70 سالہ ریکھا نے امیتابھ کے ساتھ طویل عرصے تک کام نہ کرنے کے حوالے سے اپنے محسوسات کی بھی عکاسی کی اور تسلیم کیا کہ یہ انکا ایک ذاتی نقصان ہے کہ انھوں نے بطور اداکار سالوں بے پناہ ترقی کے مواقع میں حصہ نہیں لیا۔

انھوں نے بڑے فخر سے کہا کہ میرا نقصان یہ ہے کہ مجھے موقع نہیں ملا کہ میں امیتابھ بچن کی حیرت انگیز ترقی کے سفر میں ان کے ساتھ ہوتی۔ اس کے باوجود انھوں نے اس پر اظہار مسرت کیا کہ انھیں پروڈیوسرز نے اس چانس کی بھی پیشکش کی کہ نیتو سنگھ اور سری دیوی بالترتیب ’یارانہ‘ اور ’آخری راستہ‘ میں انکے لیے ڈب کروں۔

انھوں نے اکٹھے کام نہ کرنے کے حوالے سے کہا کہ میں دراصل یہ سمجھتی تھی کہ امیتابھ بچن کے ساتھ خود کام کرنے کے قابل بنانے کا انتظار کیا جائے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ ہر چیز کے ہونے کی وجہ کا درست وقت ہونا اہم ہے، انھوں نے اسکی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت کے گزرنے کا معاملہ نہیں تھا بلکہ ڈائریکٹرز کا یہ فیصلہ تھا کہ انھیں ہم دونوں کے اکٹھے کام کے حوالے سے کوئی اچھا پروجیکٹ انکے سامنے نہیں آیا تھا۔ میں حقیقتاً اس پر یقین رکھتی ہوں کہ صبر کا پھل میٹھا ہوتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید