• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کو زرمبادلہ کا بڑا مسئلہ رہتا ہے، سعید غنی

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ہمارے ملک کو زرمبادلہ کا بڑا مسئلہ رہتا ہے، سعودی عرب نے اپنے حصے سے بڑھ کر اپنا کردار ادا کیا۔

کراچی میں تقریب سے خطاب میں سعید غنی نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارا تعلق منفرد اور روحانی ہے، ہمارے یہاں کئی قدرتی آفات آئیں، سعودی عرب نے بھی بڑا ساتھ دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی نالائقی کی وجہ سے اس مقام پر نہیں جہاں ہونا چاہیے تھا، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں بےشمار مشکلات تھیں، انہیں دور کرنے میں سعودی عرب نے بڑا کردار ادا کیا۔

وزیر بلدیات سندھ نے مزید کہا کہ سعودی عرب میں شاید 26 یا 27 لاکھ پاکستانی ملازمتیں کرتے ہیں، دنیا میں سب سے زیادہ پاکستانی سعودی عرب گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 15، 20 سال یا زیادہ عرصے سے صورتحال ایسی ہوئی۔ سعودی عرب جیسے ہماری مدد کر رہا ہے، ہمیں کوشش کرنی چاہیئے خود کفیل بن جائیں۔

سعید غنی نے یہ بھی کہا کہ ایس سی او کانفرنس پاکستان میں ہو رہی ہے، بڑے ممالک کے وفود اس لیے نہیں آتے کہ یہاں امن و امان کےحالات ٹھیک نہیں۔

قومی خبریں سے مزید