بغداد (اے ایف پی) عراق نے کہا ہے کہ وہ خطے میں جنگ کو ایران تک پھیلانے اور اپنی فضائی حدود کو استعمال کئے جانے کا مخالف ہے یہ بات عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین نے اتوار کو یہاں بتائی انہوں نے کہا کہ عراق خطے میں جنگ کو ایران تک پھیلائے جانے کے خلاف ہے۔ ایران کے میزائل حملوں کے جواب میں اسرائیل جنگ کا دائرہ ایران تک پھیلانا چاہتا ہے ۔ جس کے لیے وہ عراق کی فضائی حدود کا راہداری کے طور پر استعمال ناقابل قبول ہوگا۔ فواد حسین اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ پریس کانفرنس کررہے تھے۔