ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں فضائی آلودگی بڑھنے سے سانس کے مرض میں اضافہ ہوا ہے۔
صدر پیڈیٹریکس ایسوسی ایشن کے مطابق آلودگی کے باعث سانس کے مرض میں مبتلا یومیہ 80 سے 90 بچے سرکاری اسپتال آ رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا ہے کہ گلے اور سینے کا انفیکشن بڑھنے سے دمے کا مرض ہوتا ہے۔
صدر پیڈیٹریکس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ کے مقابلے اس وقت کراچی میں سانس کے مرض میں دگنا اضافہ ہوا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی گئیں تو سانس کامرض تشویش ناک صورت اختیار کر سکتا ہے۔