• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ، بہاول پور ڈویژن کے طلبہ کو693 ملین فراہم

بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈکے ذریعہ 16 ارب روپے کی خطیر رقم سے ڈیڑھ لاکھ ہونہار ذہین اور مستحق طالب علموں کو وظائف کی فراہمی سے ٹھوس اور مستحکم نالج اکانومی تشکیل کی جانب اہم پیش رفت ہے اور اس سلسلہ میں بہاول پور ڈویژن کے18 ہزار سے زائد طلبہ و طالبات کو اب تک 693 ملین روپے کے وظائف فراہم کیے جا چکے ہیں۔پنجاب ایجوکیشن انڈوومنٹ فنڈ کے تعلیمی ثمرات کے بارے میں معاشرہ میں شعور اجاگر کرنے کے لیے اگست کے پہلے ہفتہ میں سیمینار منعقد کرائے جائیں گے۔ یہ بات کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن (ریٹائرڈ) ثاقب ظفر کی زیر صدارت اجلاس میں بتائی۔اس موقع پر متعلقہ افسران موجود تھے،منیجر پنجاب ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ رانا ناصر سبحانی نے بریفنگ دی۔
تازہ ترین