پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے اسٹار بیٹر فخر زمان کو شوکاز نوٹس جاری کردیا، انہوں نے بابر اعظم کو ٹیم کا حصہ نہ بنانے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق فخر زمان سے شوکاز نوٹس کے ذریعے ایک ہفتے میں جواب طلب کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی سلیکشن پالیسی پر سوشل میڈیا پر تنقید کی وجہ سے فخر زمان کو نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
گزشتہ روز ٹیسٹ کرکٹر فخر زمان نے بابر اعظم کو انگلش ٹیم کے خلاف اگلے 2 ٹیسٹ میچز کا حصہ نہ بنانے پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ بابراعظم کو ڈراپ کرنے کی خبریں باعث تشویش ہیں، دنیا میں ملک کے بہترین بیٹر کو ڈراپ کرنے کے بعد منفی پیغام جائے گا۔
فخر زمان نے مزید کہا تھا کہ بھارت نے ویرات کوہلی کو 3 سال خراب فارم کے باوجود ڈراپ نہیں کیا، گھبراہٹ میں فیصلے کرنے کے بجائے اپنے کھلاڑیوں کا تحفظ کریں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیم کے اسٹار بیٹر بابراعظم کو گزشتہ رات سیریز کے باقی میچز نہ کھیلانے سے متعلق بتادیا گیا تھا۔