وفاقی وزرات داخلہ نے اٹک اور راولپنڈی میں رینجرز کی تعیناتی کے احکامات جاری کر دیے۔
پنجاب حکومت نے وزارت داخلہ کو رینجرز کی تعیناتی کےلیے مراسلہ بھجوایا تھا۔
لاہور سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اٹک اور راولپنڈی میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ریجنرز کی 2، 2 کمپنیاں تعینات ہوں گی۔
وفاقی وزارت داخلہ نے راولپنڈی اور اٹک میں رینجرز تعیناتی کی منظوری حکومت پنجاب کی درخواست پر دی ہے، پاکستان رینجرز کے دستے امن و امان کے قیام میں سول حکومت کی معاونت کریں گے۔