• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سماجی برائیوں کے خلاف ٹھوس اقدامات کئے جائیں:آر پی او بہاولپور

بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر احسان صادق نے لیاقت پور، خان بیلہ، پکا لاڑاں اور اس کے مضافات میں منشیات فروشی کی  اطلاعات  پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او رحیم یار خاں کومنشیات فروشوں کے خلاف کارروائی مکمل کر کے 3دن میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے،آر پی او نے گزشتہ روز میڈیا پر آنے والی خبروں کے مطابق منشیات فروشی کی وجہ سے نوجوان نسل کی تباہی پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او رحیم یارخاں کو حکم دیا ہے کہ علاقہ میں منشیات فروشوں، جوا خانوں، قحبہ خانوں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کیا جائے اور قحبہ خانوں اور منشیات فروشی کے اڈے چلانے والوں کی گرفتاری عمل میں لائی جائے۔آر پی او نے ڈی پی او رحیم یارخاں اور ڈی ایس پیز کو ہدایت کی ہے کہ سماجی برائیوں کے خلاف ٹھوس عملی اقدامات کئے جائیں۔
تازہ ترین