کراچی میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے اسٹیٹ بینک سرکل نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے ہیں۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ان چھاپوں کے دوران حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ یہ چھاپے کلفٹن میں واقع شاپنگ مال، خیابانِ جامی اور ڈیفنس کے علاقے زم زمہ میں مارے گئے۔
کارروائی میں 4500 ڈالرز، 20 ہزار پاؤنڈز اور 88 لاکھ روپے سے زائد رقم برآمد کی گئی۔
ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔