پشاور ( آن لائن ) ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل کوہاٹ نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایک شخص کوگرفتارکرکے 8 لاکھ 3 ہزار سے زائد پاکستانی روپے برآمدکرلیا تفصیلات کے مطابق حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے ہنگو کے علاقے دوابہ میںملزم مہتاب عالم کو گرفتار کیا گیاترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم حوالہ ہنڈی کے جرم میں ملوث ہے، ملزم کے قبضے سے 8 لاکھ 3 ہزار سے زائد پاکستانی روپے برآمدہوئے ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکاملزم سے حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد بھی برآمد کئے گئے۔ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے