وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایل ڈی اے سے غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں کی تفصیلات طلب کر لیں۔
مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں غیر قانونی ہاؤسنگ اسکیموں میں فائل بیچنے پر پابندی کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے ڈی جی ایل ڈی اے کو 15دن کے اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔
اجلاس کے دوران لاہور شاپ اینڈ ڈراپ ٹرام وے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ 8.2 کلو میٹر طویل ٹرام کلمہ چوک، مین بلیوارڈ، حسین چوک، ایم ایم عالم روڈ اور منی مارکیٹ سے گزرے گی۔
بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ 5 ٹرامیں بیک وقت چلائی جائیں گی، ہر اسٹاپ پر ہر 2 منٹ کے بعد ٹرام میسر ہو گی۔
اجلاس میں کریم بلاک تا موٹر وے خصوصی روڈ کی تعمیر کے پروجیکٹ کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔
مریم نواز نے لاہور میں سڑکوں کے گڑھے پُر کرنے کے لیے ترقیاتی اداروں کو جامع پلان پیش کرنے کی ہدایت بھی کی۔
اجلاس میں داتا نگر فلائی اوور کو خستگی کے پیشِ نظر گرانے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا اور ایل ڈی اے روڈ نیٹ ورک ری اسٹرکچرنگ پلان بھی پیش کیا گیا۔