واپڈا کی جانب سے اہم ڈیموں میں آبی ذخیرے سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئیں۔
واپڈا کے ترجمان نے بتایا ہے کہ تربیلا میں آج پانی کا ذخیرہ 49 لاکھ 53 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
منگلا میں آج پانی کا ذخیرہ 44 لاکھ 16 ہزار ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ میں1 لاکھ 54 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
تربیلا، منگلا اور چشمہ میں پانی کا مجموعی ذخیرہ 95 لاکھ 23 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
دریائے سندھ میں تربیلا کے مقام پر پانی کی آمد 38 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 40 ہزار کیوسک ہے۔
دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار کیوسک اور اخراج 35 ہزار کیوسک ہے جبکہ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 63 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 64 ہزار کیوسک ہے۔
واپڈا کے ترجمان نے مزید بتایا ہے کہ دریائے چناب میں ہیڈمرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 10 ہزار 700 کیوسک، اخراج 3 ہزار 500 کیوسک جبکہ دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 15 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 15ہزار 900 کیوسک ہے۔