• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

کولاج فوٹو: فائل
کولاج فوٹو: فائل

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ ہوا ہے جس کی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی۔ 

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل رپورٹ سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

میڈیکل رپورٹ پمز اسپتال کے دو ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے تیار کی جس میں بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی مکمل فٹ اور ایکٹیو ہیں۔

اس میں یہ بھی بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کا بلڈ پریشر نارمل ہے، جبکہ انہیں 5 روز سے پیٹ خرابی کی شکایت تھی۔

قومی خبریں سے مزید