• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کے صوبائی صدر کی گرفتاری قابل مذمت ہے، میوند خان ایڈووکیٹ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)انصاف لائرز فورم ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے صدر میوند خان کاکڑ ایڈووکیٹ اور عبدالحکیم زرین ایڈووکیٹ نے پی ٹی آئی کے صوبائی صدر داود شاہ کاکڑ کے گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہاہےکہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہاہےکہ حکومت اور فورسز ملک اور صوبے میں امن وامان کی صورتحال کو کنٹرول کی بجائے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو گرفتار کررہی ہے۔گذشتہ روز پی ٹی آئی کے صوبائی صدر کو کوئٹہ پولیس نے بلاجواز گرفتار کیا۔جو قابل مذمت عمل ہے۔انہوں نے پی ٹی آئی بلوچستان صدر داود شاہ کاکڑ کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔
کوئٹہ سے مزید