• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: گھر کی بیل بجا کر بھاگنے پر 11 سالہ بچہ قتل

—فوٹو بشکریہ امریکی میڈیا
—فوٹو بشکریہ امریکی میڈیا 

امریکی ریاست ٹیکساس کے  شہر ہوسٹن میں گھر کی بیل بجا کر بھاگنے پر 11 سالہ بچے کو گولیاں مار کر  قتل کر دیا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ہوسٹن میں 11 سالہ بچہ جولیان گوزمان اپنے کزن کے ساتھ ایک تقریب سے واپس آ رہا تھا کہ انہوں نے محلے میں ایک گھر کے دروازے کی بیل بجا کر بھاگنے کی شرارت کرنے کا فیصلہ کیا، یہ شرارت اس بچے کے لیے جان لیوا ثابت ہوئی۔

پولیس کے مطابق جولیان اور اس کا کزن کچھ گھروں کی بیل بجا کر فرار ہو گئے۔

تقریباً 11 بجے رات کو مِمبراؤ اسٹریٹ پر واقع گونز الو لیون جونیئر کے گھر کے باہر 42 سالہ لیون نے 2 گولیاں چلائیں، جن میں سے ایک جولیان کی پیٹھ میں لگی، جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا اور اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق گولیاں مارنے والا لیون ایک سابق فوجی ہے جو افغانستان میں تعینات رہ چکا ہے اور ٹیکساس نیشنل گارڈ کا رکن بھی رہ چکا ہے، جسے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید