• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی اداروں کے اطراف اور دیگر جگہوں سے ڈھائی کروڑ سے زائد کی منشیات برآمد

تصویر بشکریہ اے این ایف
تصویر بشکریہ اے این ایف

تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشی اور منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق مختلف شہروں میں 9 کارروائیوں کے دوران 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، اس دوران ڈھائی کروڑ سے زائد مالیت کی 212.74 کلو گرام منشیات برآمد کی گئی ہے۔

شکار پور اور سکھر میں یونیورسٹی کے قریب سے 141.6 کلو چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق سکھر کوریئر آفس میں 3 پارسلز سے 42 کلو چرس برآمد کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

اسلام آباد میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 100 گرام چرس اور 35 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئیں۔

علاوہ ازیں لاہور ایئر پورٹ پر دبئی جانے والے 2 مسافروں سے2.450 کلو آئس برآمد کی گئی جبکہ قصور میں نور مسجد کے قریب سے 20.400 کلو آئس برآمد کر کے ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق ٹھوکر نیاز بیگ لاہور میں 2 ملزمان سے 5 کلو افیون برآمد کی گئی، گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید