• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غذائی قلت کے باوجود خوراک کا 14 فیصد حصّہ ضائع ہو جاتا ہے: مراد علی شاہ

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ـــــ فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ـــــ فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ غذائی قلت کے باوجود خوراک کا 14 فیصد حصّہ ضائع ہو جاتا ہے۔

 مراد علی شاہ نے عالمی یومِ خوراک پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج دنیا بھر میں خوراک کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، پیپلز پارٹی کا نظریہ ہی روٹی، کپڑا اور مکان فراہم کرنا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ بڑھتی آبادی کے ساتھ دنیا کو خوراک کی قلت کا سامنا ہے، 2022ء میں سیلاب کے باوجود ہمارے ہاریوں نے بمپر فصل کاشت کی۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ کا مزید کہنا ہے کہ سندھ حکومت غذائی قلت سے نمٹنے کے لیے پُرعزم ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ غذائی تحفظ، پائیدار زراعت اور عوام کی فلاح و بہبود کے عزم پر یقین رکھتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید