• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر سماعت 17 اکتوبر کو مقرر

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

خیبر پختون خوا بار کونسل کی امن و امان کی صورتِ حال سے متعلق دائر درخواست پر سماعت 17 اکتوبر کو ہو گی۔

پشاور ہائی کورٹ نے درخواست 17 اکتوبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے، جس میں صوبائی حکومت، آئی جی اور وزارت داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کے پی کے بالخصوص جنوبی اضلاع میں امن و امان کی صورتِ حال ابتر ہے، جس کے باعث وکلاء اور سائلین کو مشکلات در پیش ہیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ فریقین امن و امان کی ابتر صورتِ حال کے حل کے لیے اقدامات نہیں کر رہے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت جوڈیشل افسران، وکلاء اور سائلین کے تحفظ کا حکم دے۔

قومی خبریں سے مزید