• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نک جونس دورانِ کنسرٹ خوفزدہ ہو کر اسٹیج سے بھاگ گئے

امریکی گلوکار نک جونس ـــ فائل فوٹو
امریکی گلوکار نک جونس ـــ فائل فوٹو

عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر و امریکی گلوکار نک جونس پراگ میں کنسرٹ کے دوران خوف زدہ ہو کر اسٹیج سے بھاگ گئے۔

نک جونس کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلوکار کنسرٹ کے دوران اس وقت خوفزدہ ہوئے جب شائقین  میں سے کسی شخص نے ان پر لیزر لائٹ ماری۔

امریکی گلوکار خوفزدہ ہونے کے بعد فوراً بھاگ کر اسٹیج سے نیچے اُتر آئے اور اپنی سیکیورٹی ٹیم کو الرٹ کیا۔

کنسرٹ میں نک جونس کے بھائی جو جونس اور کیون جونس بھی اسٹیج پر موجود تھے اور جب یہ واقعہ پیش آیا تو دونوں بھائی اسٹیج پر ہی رہے۔

امریکی گلوکار کو لیزر سے نشانہ لگانے والے شخص کو ڈھونڈ کر سیکیورٹی ٹیم نے فوری طور پر کنسرٹ سے باہر نکال دیا۔

نک جونس کی اس وائرل ویڈیو پر ان کے مداح گلوکار کے محفوظ ہونے پر خوشی کا اظہار جبکہ اُنہیں لیزر لائٹ سے نشانہ بنانے والے شخص پر شدید تنقید کرتے نظر آ رہے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید