• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کل طلب کر لیے۔

سینیٹ کا اجلاس 17 اکتوبر بروز جمعرات سہ پہر 3 بجے طلب کیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس بھی کل بروز جمعرات سہ پہر 4 بجے طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 26 ویں آئینی ترامیم کیلئے پہلے وفاقی کابینہ سے منظوری لی جائے گی جس کے بعد انہیں قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا اور پھر سینیٹ میں پیش کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں مشترکہ مسودہ بنانے کی کوششیں جاری ہیں اور اس کمیٹی میں تمام جماعتوں کے رہنما شامل ہیں۔

اسی سلسلے میں آج مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے اہم سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا ہے۔

عشائیے میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیرِ اعظم شہباز شریف، جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور دیگر رہنما شرکت کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید