پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت کا آغاز کیسے ہوا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ کے درمیان بات چیت کرکٹ سے شروع ہوئی، پاکستان نے دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ سے بات چیت کا آغاز کرنے کی بات کی۔
اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق پاکستان میں اگلے سال فروری میں چیمپئنز ٹرافی منعقد ہو رہی ہے۔ دونوں طرف سے اس بارے میں بات چیت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
شنگائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کےلیے اسلام آباد آنے والے بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر اپنے ملک روانہ ہوگئے۔
بھارت کیلئے واپسی پر اپنے بیان میں جے شنکر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد سے روانہ ہو رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ شاندار میزبانی پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور پاکستانی عوام کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔