ابوجا(جنگ نیوز)مغربی افریقا کے ملک نائجیریا میں، بہاولپور جیسا واقعہ پیش آیا، پیٹرول سے بھرا ٹینکر الٹنے اور بعد ازاں آگ لگنے سے 147 افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے،ٹینکر الٹنے سے پیٹرول بہناشروع ہوگیالوگوں نے جمع کرنے کی کوشش کی توآگ بھڑک اٹھی جس کی لپیٹ میں آگئے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق حادثہ شمالی ریاست جیگوا میں پیش آیا۔مقامی پولیس اور ریسکیو سروسز کے مطابق ڈرائیور کی جانب سے ٹینکر کا کنٹرول کھودینے سے ٹینکر الٹ گیا جس کے نتیجے میں ٹینکر میں بھرا پیٹرول بہہ گیا اور اس میں آگ لگ گئی۔مقامی پولیس کے ترجمان نے کہا کہ ٹینکر نائجیریا کے شہر کانو سے یوبے ریاست کی طرف جا رہا تھا، ٹینکر الٹنے کے بعد اطراف میں رہنے والے لوگوں نے ٹینکر سے بہنے والے پیٹرول کو جمع کرنے کی کوشش کی۔