ملتان(سٹاف رپورٹر) ملتان محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی محکمہ زراعت پنجاب کی جانب سے مشترکہ طور پر دو روزہ مینگو فیسٹیول شروع ہو گیا،فیسٹیول کا باقاعدہ افتتاح مینگو ریسرچ انسٹیٹیوٹ (MRI) میں پاکستان میں متعین آسٹریلین سفیر مس مارگریٹ ایڈمسن اور وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ سکندر حیات خان بوسن ، وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان نے کیا ۔ جب کہ مہمانوں میں ممبر قومی اسمبلی محمد خان ڈاھا ، ممبران صوبائی اسمبلی چوہدری فضل الرحمان ، رانا محمود الحسن ، ڈاکٹر مشتاق علوی ، ڈاکٹر صغیر احمد ، ممبر سنڈیکیٹ جامعہ ممتاز خان منیس ، پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید اور پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے شرکت کی ۔معزز مہمانوں نے محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان کی زراعت کے شعبہ میں ترقی ادا کرنے کے کردار کو سراہا اور خاص طور پر وائس چانسلر جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی کی مدبرانہ اور قاعدانہ سوچ کو سراہا ۔آسٹریلین سفیر مس مارگریٹ ایڈمسن اور وفاقی وزیر سکندر حیات بوسن اور وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان نے مینگو فیسٹیول میں لگائے گئے 35 کے قریب مختلف سٹالز کا وزٹ کیا،آسٹریلین سفیر مس مارگریٹ ایڈمسن نے کہا کہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آبادمیں زراعت کے کئی شعبوں میں ریسرچ کے لئے تعاون جاری ہے۔ جب کہ اب مستقبل میں محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا ۔ پاکستانی آم کو بیرون ممالک میں بھجنے کے بہتر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان کو فائدہ پہنچ سکے ۔وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ سکندر حیات خان بوسن نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان آم کی فصل کولاحق بیماریوں کے خاتمہ کے لئے اقدامات کر رہی ہے ، مینگوفیسٹیول میں پاکستان بھر سے آم کی نئی اقسام جس میںثمر حیات، فیض کریم ، جوئیاں والی ، شانِ خداالماس، عظیم چونسہ، سنگلافی، کے ٹی ، کیمل والا، طوطا پری ، دیسی انار والا، گولڈن بال ، فضلی، علی پسند وغیرہ شامل تھے پیش کی گئیں۔اس کے علاوہ آم کی انٹرنیشنل اقسام جن میں ٹومی ایٹکن ، ظل ۔ ہیڈن ،(فلوریڈاامریکا)کینسنگٹن پرائیڈ( آسٹریلیا) ، پوپ (ہوائی) بھی مینگو فیسٹیول میں پیش کی گئیں جن کو لوگوں نے بہت سراہا ۔علاوہ ازیں مینگو فیسٹول میںفیملیز اور بچوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی اور محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی کی جانب سے منعقد کئے گئے مینگو فیسٹول کے انعقاد کو سراہا۔