خانیوال میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے قتل کے 2 مقدمات کا فیصلہ سنا دیا۔
تھانہ مخدوم پور کے مقدمے میں ملزم عمر نے لین دین کے تنازع پر ایک شخص کو قتل کیا تھا۔
جج نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزائے موت سنائی۔
علاوہ ازیں تھانہ سٹی میں قتل کے دوسرے مقدمے میں بھائی اور بھانجوں نے خاتون کو قتل کیا تھا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے چاروں ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر بری کردیا۔