• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی رہنما داؤد شاہ اور صادق آغا کیخلاف 3 ایم پی او کے احکامات واپس، رہائی کا حکم

پی ٹی آئی رہنما داؤد شاہ ـــ فائل فوٹو
پی ٹی آئی رہنما داؤد شاہ ـــ فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما داؤد شاہ اور صادق آغا کے خلاف 3 ایم پی او کے احکامات واپس لے لیے گئے۔

ڈی سی آفس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے 3 ایم پی او کے احکامات واپس لیے ہیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں داؤد شاہ اور صادق آغا کو 3 روز قبل 3 ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

اعلامیے کے مطابق احتجاج کی کال واپس لینے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کی رہائی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید