• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انصاف اسٹوڈنٹ ونگ کے سابق عہدیدار کے طلباء کو اشتعال دلانے کی ویڈیو ہے: عظمیٰ بخاری

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری ـــ فائل فوٹو
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری ـــ فائل فوٹو 

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ انصاف اسٹوڈنٹ ونگ کے سابق عہدیدار خود طلباء کو اشتعال دلاتے رہے ہیں اور اس کی ویڈیو بھی موجود ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی رہنما احمد خان بھچر کی پریس کانفرنس پر اپنے  ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھچر صاحب تحریکِ انصاف کے آفیشل پیج سے طلباء کو اشتعال کی ترغیب دی گئی۔

اُنہوں نے کہا کہ انصاف اسٹوڈنٹ ونگ کے لوگ مار دھاڑ، جلاؤ گھیراؤ میں ملوث پائے گئے۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب  نے کہا کہ آپ کی جماعت نے پلاننگ کے تحت ایک بچی اور اس کےخاندان کی عزت اچھالی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ تحریکِ انصاف کے اس پروپیگنڈے کا شکار مریم نواز اور میں خود متعدد بار ہو چُکے ہیں۔ 

عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ لاہور، راولپنڈی اور گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے تمام شہروں میں حالات معمول کے مطابق ہیں، پولیس امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ذمہ داریاں ادا کر رہی ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ جن لوگوں نے اس سارے معاملے میں پروپگنڈا کیا فیک معلومات پھیلائی ان سب کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا چاہے ان کا تعلق کسی بھی شعبے سے ہو۔

قومی خبریں سے مزید