بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی مینگل) کے قائم مقام صدر ساجد ترین نے کہا ہے کہ آئینی ترامیم کے نام پر عوام کے ساتھ ڈرامہ رچایا گیا ہے۔
پارٹی رہنما اختر حسین لانگو کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ساجد ترین نے کہا کہ ایک طرف ریفارمز کی بات کی جارہی ہے تو دوسری جانب ممبران کو زبردستی اٹھایا جا رہا ہے۔
ساجد ترین نے کہا کہ ابھی تک حکومت کا حتمی مسودہ بھی سامنے نہیں آیا۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے دو سینیٹرز کو لاپتہ کیا گیا ہے، سینیٹر نسیمہ احسان کے خاوند سے موبائل چھینے گئے۔ ہم اپنے دو سینیٹرز کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں سردار اختر مینگل کے فلیٹ میں رہائش پذیر ہوں، سردار اختر مینگل کے فلیٹ پر بھی دو چھاپے مارے گئے۔
رہنما بی این پی مینگل نے مزید کہا کہ یہ پہلی ترمیم ہے جسے خفیہ رکھا جا رہا ہے۔