• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئینی ترمیم پر تقریباً اتفاق ہوگیا ہے: گورنر پنجاب سلیم حیدر

گورنر پنجاب سلیم حیدر—فائل فوٹو
گورنر پنجاب سلیم حیدر—فائل فوٹو

گورنر پنجاب سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم پر تقریباً اتفاق ہوگیا ہے۔

لاہور میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سلیم حیدر نے کہا کہ ملاقات کے دوران آئینی بینچ بنانے کی بات کلیئر ہو گئی۔ 

انہوں نے کہا کہ ججوں کی تقرری کے طریقہ سے متعلق ترمیم کا بھی اتفاق ہو گیا، صرف ایک ترمیم پر 20 فیصد معاملہ رہ گیا ہے۔

سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں پی ٹی آئی بھی ان بورڈ ہو گی۔

گورنر پنجاب نے یہ بھی کہا کہ وائس چانسلر کی تقرری کے بارے میں کوئی معاملات طے نہیں ہوئے، کوئی بات حرف آخر نہیں ہوتی، غلط چیز پر بات کرنا بنتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید