• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر بائیڈن کو یحییٰ سنوار کی شہادت سے متعلق دعووں سے آگاہ کر دیا گیا

بائیڈن میریلینڈ میں جمعرات کی شام اپنے طیارے میں سوار ہونے جا رہے ہیں۔(تصویر سوشل میڈیا)۔
بائیڈن میریلینڈ میں جمعرات کی شام اپنے طیارے میں سوار ہونے جا رہے ہیں۔(تصویر سوشل میڈیا)۔

اسرائیلی فوج نے حماس کے نئے سربراہ یحییٰ سنوار کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق امریکی صدر بائیڈن کو یحییٰ سنوار کی شہادت سے متعلق دعووں سے آگاہ کر دیا گیا۔ 

امریکی حکام کے مطابق بائیڈن کو آگاہ کر دیا کہ اسرائیل کا یحییٰ سنوار کی ہلاکت کا تصدیقی عمل جاری ہے۔ 

امریکی حکام کے مطابق صدر بائیڈن کو جرمنی جاتے ہوئے راستے میں اطلاعات سے آگاہ کیا۔  

خبر ایجنسی کے مطابق بائیڈن یورپی رہنماؤں سے مشرق وسطیٰ اور یوکرین کی صورتحال پر بات کرنے جرمنی جا رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید