بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور میں حالات ایک بار پھر کشیدہ ہوگئے جہاں عوام اور بھارتی سیکیورٹی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں رپورٹ ہوئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی حکومت کے مبینہ انتہاپسندانہ اقدامات کے خلاف ہونے والے احتجاج نے پُرتشدد رُخ اختیار کر لیا ہے۔
مظاہرین نے ریلی نکالی جسے روکنے کے لیے بھارتی فورسز نے مداخلت کی، اس دوران صورتحال اس وقت مزید بگڑ گئی جب سیکیورٹی اہلکاروں نے لاٹھی چارج اور شیل فائرنگ کا استعمال کیا۔
جواباً مظاہرین نے پتھراؤ کیا جس کے نتیجے میں علاقے میں بدامنی پھیل گئی۔
’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق جھڑپوں کے دوران متعدد شہری زخمی ہو چکے ہیں جبکہ علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے۔
حکام کی جانب سے تاحال کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں کی گئی تاہم کشیدگی برقرار ہے اور سیکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔