چین کے صدر شی جن پنگ اور بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی روس میں منعقد ہونے والے برکس کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
چینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برکس کا 16 واں سربراہی اجلاس 22 سے 23 اکتوبر کو روس میں ہو گا جس میں اس بلاک میں شامل تمام ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔
بھارتی وزارتِ خارجہ نے بھی بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کی برکس کے 16 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کی تصدیق کی ہے۔
بھارتی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی دعوت پر نریندر مودی برکس کے 2 روزہ اجلاس میں شرکت کے لیے روس جائیں گے۔