• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ریس لگانے کے سبب حادثہ، 2 افراد زیرِ حراست

اسکرین گریب
اسکرین گریب

کراچی میں شارع فیصل پر کارساز کے مقام پر ٹریفک حادثے کے بعد 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کے مطابق حادثہ 2 گاڑیوں کے آپس میں ریس لگانے کے سبب پیش آیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، 2 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ 

حکام نے بتایا کہ 2 گاڑیاں کارساز سے ڈرگ روڈ کی جانب ممکنہ طور ریس لگا رہی تھیں جو پول سے ٹکرا گئیں، حادثہ دیکھ کر ڈرگ روڈ سے کارساز آنے والی ایک اور گاڑی بھی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر پول سے ٹکرا گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زیرِ حراست افراد سے حادثے سے متعلق مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید