• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یحییٰ سنوار کی شہادت پر آیت اللّٰہ خامنہ ای کا اہم پیغام

آیت اللّٰہ خامنہ ای-- فائل فوٹو
آیت اللّٰہ خامنہ ای-- فائل فوٹو

ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کی شہادت ’محور مزاحمت‘ کو نہیں روکے گی۔

اپنے ایک بیان میں آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا کہ حماس زندہ ہے اور زندہ رہے گی، یحییٰ سنوار کی موت سے ہونے والا نقصان بلاشبہ تکلیف دہ ہے۔

آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا کہ یحییٰ سنوار مزاحمت اور جدوجہد کا چمکتا ہوا چہرہ تھے، وہ پختہ عزم کے ساتھ جابر اور جارح دشمن کے خلاف ڈٹ گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ یحییٰ سنوار نے 7 اکتوبر کو دشمن کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا تھا۔

آیت اللّٰہ خامنہ ای نے یہ بھی کہا کہ اہم شخصیات کی شہادت کے باوجود محور مزاحمت آگے بڑھتا رہے گا، ہم ہمیشہ مخلص جنگجوؤں اور مزاحمت کاروں کے ساتھ رہیں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید