• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیوبا: بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، ملک کا بیشتر حصّہ اندھیرے میں ڈوب گیا

فوٹو بشکریہ امریکی میڈیا
فوٹو بشکریہ امریکی میڈیا 

کیوبا میں ملک کے سب سے بڑے پاور پلانٹ ’انتونیو گیتراس‘ کے بند ہونے کی وجہ سے بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا ہے جس کے بعد ملک کا بیشتر حصہ بجلی سے محروم ہو گیا ہے۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کیوبا کے دارالحکومت ہوانا میں اسپتالوں اور چند علاقوں میں بجلی کی بحالی شروع ہو چکی ہے لیکن ابھی بھی زیادہ تر علاقے بجلی سے محروم ہیں۔

اس حوالے سے گرڈ آپریٹر کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ تیل سے چلنے والے کم از کم 5 پیداواری پلانٹس جلد بجلی بحال کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

حکّام کا یہ بھی کہنا ہے کہ سمندری طوفان ملٹن کی وجہ سے پاور پلانٹس تک ایندھن پہنچانے میں مشکلات پیش آئی ہیں۔

کیوبا کے وزیرِ اعظم مینوئل میریرو نے ایندھن کی کمی کو بجلی کے بحران کی سب سے بڑی وجہ قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں بجلی کی کمی کی وجہ سے حکومت نے پہلے ہی اسکول اور غیر ضروری صنعتوں کو بند کر کے ریاستی ملازمین کو گھر بھیج دیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید