• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ ہونے سے روکی جا سکتی ہے: امریکی صدر

امریکی صدر جوبائیڈن--- فائل فوٹو
امریکی صدر جوبائیڈن--- فائل فوٹو

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے امکان کو روکا جا سکتا ہے۔

صدر بائیڈن نے برلن میں جرمنی، فرانس اور برطانوی قیادت سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور ایران کے ساتھ اس طرح سے نمٹ سکتے ہیں کہ تنازع کچھ دیر کے لیے ختم ہو۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں اس کے امکانات موجود ہیں، میرے ساتھی اتفاق کرتے ہیں۔

صدر بائیڈن نے کہا کہ لبنان میں جنگ بندی کے لیے کام کرنا ممکن ہے لیکن غزہ میں یہ مشکل ہے، ہم اس بات سے متفق ہیں کہ اس کا کوئی نتیجہ نکلنا ہے، اس کے بعد کیا ہو گا؟

یاد رہے کہ رواں ہفتے اسرائیلی وزیرِ اعظم نے ایران پر حملے کے اہداف کی منظوری دے دی تھی۔

عالمی سطح پر ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید