ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران پر حملے کی حماقت کرنے والوں کی پشت پناہی کرنے والے کو جوابدہ ٹھہرایا جائے۔
عباس عراقچی نے امریکی صدر جو بائیڈن کے بیان پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ جس کسی کے پاس اسرائیل کے ایران پر حملے کی معلومات ہیں یا وہ اس قسم کی حماقت کرنے کے لیے وسائل فراہم کر رہا ہے تو اسے کسی بھی ممکنہ نقصان کا ذمے دار بھی ٹھہرایا جانا چاہیے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے برلن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ معلوم ہے کہ اسرائیل کب اور کیسے ایران کے میزائل حملوں کا جواب دینے جا رہا ہے۔