• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانچسٹر سٹی سینٹر پکاڈلی پلازا پر بس اور ٹرام میں ٹکر، 4 افراد زخمی

لندن (پی اے) مانچسٹر سٹی سینٹر پکاڈلی پلازا پر بس اور ٹرام میں آمنے سامنے کی ٹکر کے نتیجے میں کم ازکم 4افراد زخمی ہوگئے، جن میں ایک شخص شدید زخمی ہوا، حادثے کے سبب پکاڈلی گارڈنز پر کئی گھنٹے تک ٹریفک کی آمدورفت معطل رہی، جس کی وجہ سے کوئی بس یا ٹرام اس علاقے میں نہیں آسکی، حادثے کے بعد ویسٹ ایمبولنس سروس نے پکاڈلی گارڈنز، مارکیٹ اسٹریٹ اور Shudehill اسٹیشنز پر ٹرامیں روک دی گئیں جبکہ بس اسٹیشن بھی بند کردیئے گئے۔ ویسٹ ایمبولنس سروس کا کہنا ہے کہ 3 ایمبولنسوں کا عملہ اور شدید زخمیوں کی دیکھ بھال کرنے والی ایک ٹیم ایک ایئر ایمبولنس کے ذریعے جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمیوں کو طبی امدا دی گئی۔ ایمرجنسی سروس کے مطابق حادثہ 14:15 بجے پکاڈلی پلازا پر ہوا۔ گریٹر مانچسٹر ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ سے مختلف علاقوں میں آمدورفت میں مشکلات پیش آسکتی ہیں۔ گریٹر مانچسٹر فائر اور ریسکیو سروس کے ترجمان نے بتایا کہ فائر فائٹرز کو بس میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کیلئے گاڑی کو کاٹنے کیلئے خصوصی اکیوئپمنٹ استعمال کرنا پڑے۔ TFGM کا کہنا ہے کہ ٹرام اور بس آپریٹرز واقعے کی تفتیش میں معاونت کررہے ہیں۔

یورپ سے سے مزید