کراچی میں اپنے والد اور بھائی کے ساتھ ناشتے کیلئے جانے والے شہری کو موٹر سائیل سوار ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
کراچی میں سائٹ سپر ہائی وے کے علاقے میں گاڑی پر فائرنگ سے شہری کی ہلاکت کے واقعہ کے حوالے سے پولیس نے بتایا کہ شہری صادق اسکیم 33 کا رہائشی اور دو بچوں کا باپ تھا۔
پولیس کے مطابق صادق اپنے بھائی اور والد کے ساتھ ناشتہ کرنے گھر سے نکلا تھا، گھر سے کچھ فاصلے پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے روکنے کی کوشش کی۔
پولیس کے مطابق گاڑی نہ روکنے پر ملزمان نے فائرنگ کی جس سے صادق زخمی ہوا جس پر اسے قریب واقع نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق اہلخانہ نے واقعے کو ڈکیتی پر مزاحمت قرار دیا ہے، تاہم کوئی لوٹ مار نہیں ہوئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ فیملی کے مطابق ان کی کسی سے دشمنی نہیں، مزید تفتیش جاری ہے۔