• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے 2 سینیٹر پارٹی پالیسی کیخلاف ووٹ ڈالنے جارہے ہیں، سینیٹر علی ظفر

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کےسینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ لگتا ہے ہمارے 2 سینیٹر پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ ڈالنے جارہے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر علی ظفرنے کہا کہ پی ٹی آئی کے 2 سینیٹر رابطے میں نہیں ہیں، لگتا ہے ہمارے یہ سینیٹرز پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ ڈالنے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں ایک لفٹ مخصوص سینیٹرز کو اوپر لانے کے لیے بنائی گئی ہے، میں لفٹ کے سامنے کھڑا ہونا چاہوں گا کہ اس سے کون کون نکلتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید