• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

25 اکتوبر کے بعد حکومت کے خاتمے کا قیاس عدلیہ سے ہوا تھا، خواجہ آصف

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ 25 اکتوبر کے بعد حکومت کے خاتمے کی قیاس آرائی بنیادی طور پر عدلیہ کی طرف کی گئی تھی۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدلیہ کی طرف سے کہا گیا کہ 25 اکتوبر گزر جانے دیں پھر ہم اس حکومت کو سنبھال لیں گے۔

خواجہ محمد آصف نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ چیف جسٹس کے لیے جسٹس یحییٰ آفریدی حکومت کے امیدوار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کے انتخاب کے لیے بننے والی کمیٹی فیصلہ کرے گی کہ جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس منیب اختر میں سے کون اگلا چیف جسٹس ہوگا۔ 

پروگرام میں چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ تحریک انصاف کے جج ہیں ہمارا کوئی جج نہیں۔

قومی خبریں سے مزید