• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیر پور: ڈاکٹر اغواء، ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان طلب

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

خیر پور میں گمبٹ اسپتال کے ڈاکٹر خالد محمود کو اغواء کر کے ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان طلب کر لیا گیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹر خالد محمود گمبٹ اسپتال میں بلڈ بینک کے انچارج ہیں۔

انتظامیہ نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر خالد کو گزشتہ روز رحیم یار خان سے اسپتال آتے ہوئے اغواء کیا گیا۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈاکوؤں نے ڈاکٹر کی رہائی کے لیے ورثاء سے ڈیڑھ کروڑ روپے تاوان طلب کیا ہے۔

انتظامیہ نے یہ بھی کہا ہے کہ پنجاب اور سندھ پولیس حکام نوٹس لے کر ڈاکٹر کی فوری بازیابی یقینی بنائیں۔

قومی خبریں سے مزید