• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیکب آباد: پولیس سے 138 پستول اور 276 میگزین گم ہونے کا مقدمہ درج


فائل فوٹو
فائل فوٹو

جیکب آباد میں 138 پستول اور 276 میگزین کے مبینہ طور پر گم ہونے پر تین پولیس اہلکاروں سمیت 10 سے زائد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق تفتیشی افسر اور اہلکاروں نے ملزمان کو فائدہ پہنچانے کے لیے اسلحہ غائب کروانے کی منصوبہ بندی کی۔ ضبط شدہ اسلحہ فارنزک لیب میں ٹیسٹ کےلیے گذشتہ روز لاڑکانہ بھجوایا گیا تھا۔ یہ اسلحہ ایک پرائیویٹ کار میں لے جایا گیا تھا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق 2 اکتوبر کو صدر پولیس نے ایک کارروائی کرتے ہوئے 138 نائن ایم ایم پستول اور 276 میگزین برآمد کرکے دو اسمگلرز کو گرفتار کیا تھا۔

کار میں تین پولیس اہلکار سمیت کار ڈرائیور بھی موجود تھا۔ اسلحہ واپس لانے کے دوران شکارپور بائی پاس کے مقام پر کار ڈرائیور تین اہلکاروں کو راستے میں اتار کر اسلحہ لے کر فرار ہوگیا۔

ایف آئی آر کے مطابق تفتیش آفیسر اور اہلکاروں نے ملزمان کو فائدہ پہنچانے کے لیے اسلحہ چوری کروایا۔

قومی خبریں سے مزید