• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برکس ممالک کا اجتماع، پیوٹن سے چینی اور بھارتی رہنماؤں کی ملاقاتیں، یوکرین جنگ کے خاتمے پر زور

کازان ۔ روس(اے ایف پی ) بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے روسی صدر ولا ڈیمیر پیوٹن سے منگل کو یہاں بات چیت کے دوران یوکرین کی جنگ کے فوری خاتمے پر زور دیا ہے ۔ جبکہ چینی صدر ژی جن پنگ نے ماسکو اور بیجنگ کے درمیان خوشگوار تعلقات کو سراہا ہے ۔روسی صدر20ممالک کے گروپ ’’برکس‘‘ کے رہنماؤں کے تین روزہ اجتماع کے میزبان ہیں جس کا مقصد مغربی ممالک کی جانب سے روس کو نتہا کرنے کی کوششوں کا توڑ کرنا ہے ۔مودی نے پیوٹن سے مصافحہ کرنے اور بغلگیر ہونے کے بعد کہا کہ وہ روس اور یوکرین دونوں سے بر ابر رابطے میں ہیں ان کے خیال میں متنا زعات کا پُر امن حل نکالا جانا چاہئے۔

دنیا بھر سے سے مزید