• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلسطینی وزارتِ صحت کی عالمی برادری سے کفن بھیجنے کی اپیل

فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا
فوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیا

فلسطینی وزارت صحت نے عالمی برادری سے کفن بھیجنے کی اپیل کر دی۔

فلسطینی وزارتِ صحت نے کہا ہے کہ اسپتالوں میں کفن ختم ہو چکے ہیں، سردی کے باوجود کمبل مقتول فلسطینیوں کی لاشیں ڈھانپنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔

فلسطین کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ ہمیں کھانے پینے کی اشیاء کی ضرورت نہیں کیونکہ ہمیں جلد ہی قتل کر دیا جائے گا۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ براہ کرم ہماری لاشیں ڈھانپنے کے لیے کچھ کفن بھیج دیں تاکہ آپ ہمارے خون اور زخم دیکھ کر بیزار نہ ہوں۔

کمبل بھیجنے کی اپیل

دوسری جانب وزارتِ صحت غزہ نے سرد موسم کی وجہ سے عالمی برادری سے کمبل بھیجنے کی اپیل کر دی۔

وزارتِ صحت غزہ کا کہنا ہے کہ ان دنوں سردی بہت ہے، کمبل کی اشد ضرورت ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید