• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں لگ بھگ 2 لاکھ فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں، آسٹریلوی میڈیا کی تحقیقاتی رپورٹ

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

آسٹریلوی میڈیا کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں مرنے والے فلسطینیوں کی اصل تعداد بہت زیادہ ہے۔ 

آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ غزہ میں لگ بھگ 2 لاکھ فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں۔ غزہ میں بدترین بحران جاری ہے۔ 

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق فلسطینی اموات پر تحقیق برطانوی ہیلتھ ماہرین کی ماہرانہ رائے پر کی گئی۔

میڈیا کے مطابق غزہ کی 8 فیصد آبادی ماری جا چکی ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے بھی غزہ میں فلسطینیوں کی شہادتوں کی تعداد کہیں زیادہ بتائی ہے۔ 

عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں بھی فلسطینیوں کی اموات کی تعداد پر سوالیہ نشان لگاتی ہیں۔ عالمی انسانی حقوق تنظیمیں کے مطابق ملبے تلے فلسطینی میتوں تک رسائی ممکن نہیں۔ 

اسرائیلی بمباری سے غزہ کے اسپتال تباہ ہوچکے ہیں اور چند اسپتال جزوی طور پر فعال ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید